خوف اوردہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم’ ہیلووین ' halloween کا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا،

ہدایت کارڈیوڈ گورڈن گرین david gordon green کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِیjamie lee ،جوڈی گیریئرjodi greer،اینڈی میٹی چیکandi matichak ،وِل پیٹن will patton،ورجینیا گارڈنر Virginia gardner سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ’ہیلووین‘ تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے آتا ہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں،،خطرناک قوتوں کے زیرِ اثراس شخص پر مبنی اور دہشت ناک واقعات کے گرد گھومتی یہ انیس اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔