ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ: پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ہفتہ کو اہم میچ میں آمنے سامنے ہوںگی

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں اہم میچ میں ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملائیشیا میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کو آخری تین میچوں کے فیصلے ہوں گے جن میں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا، سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔