جاپان اور امریکاکا شمالی کوریا سے ایٹمی اسلحے کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر اتفاق
جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ اس تصدیق کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ملک شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل، قابل تصدیق اورناقابل تجدید انداز میں خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ اس تصدیق کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ملک شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل، قابل تصدیق اورناقابل تجدید انداز میں خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔دونوں وزرائے خارجہ نے تصدیق کی کہ بین الاقوامی برادری شمالی کوریا کے خلاف ان اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے بارے میں ہم خیال ہے، جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی اسلحے کے مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تجدید خاتمے کے لیے زور ڈالا جاتا رہے گا۔انہوں نے امریکا اور شمالی کوریا کی سربراہ ملاقات کے بعد دوبارہ ملاقات کر کے معلومات کے تبادلے اور جنوبی کوریائی وزیرخارجہ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا ہے۔