بھارتی ریاست مہاراشٹر میں منی بس اور ٹرک تصادم،10افرادہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر منی بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسک ضلع میںحادثہ صبح تقریباً 6بجے اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں کا ایک گروپ مدھیہ پردیش میں اونکاریشور مہاکالیشور کے درشن کے بعد اجین سے منی بس سے ممبئی واپس آرہاتھا۔اس دوران چندواڑ کے نزدیک منی بس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ ریت سے لدے ٹرک سے ٹکراگئی۔حادثہ میں 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔منی بس میں سوار تمام افرادکا تعلق ممبئی سے ہے۔حادثے میں لاشوں اور زخمیوں کو ناسک کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کرایا دیا گیا ہے۔