محکمہ موسمیات نے ملک میں کم بارشوں سے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں موسم سرما میں جنوری سے مارچ 62فیصد کم بارشیں ہوئیں جب کہ اپریل اور مئی میں 9.9فیصد معمول کے مطابق بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران 44.9 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے تاہم مون سون کی بارشوں سے امید ہے کہ خشک سالی ختم ہوگی۔