اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمن کے حوثیوں کو امن منصوبہ پیش کردیا۔

اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمن کے حوثیوں کو امن منصوبہ پیش کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمن کے حوثیوں کو امن منصوبہ پیش کردیا منصوبے کے تحت باغیوں کے ہتھیار ڈالنے پر عرب اتحاد کے حملے ختم کردیئے جائیں گے اور مخلوط حکومت قائم کی جائیگی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گرفتھس نے یمن میں حوثی باغیوں کو امن منصوبہ پیش کیا۔مارٹن نے کہاکہ اگر حوثی باغی سعدی عرب پر میزائل حملے بند کردیں اور اسلحہ اور بیلسٹک میزائل اقوام متحدہ کے حوالے کردیں تو عرب اتحادی طیارے حوثی باغیوں پر حملے بند کردیں گے اور یمن میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی تمام جماعتوں کو سرکار میں حصہ دیا جائیگا۔