بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے، نگران سیٹ اپ کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے, نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے کہا کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا اور سات رکنی کابینہ تشکیل دی، پیپلزپارٹی کے دورحکومت کی کرپشن پکڑنا نیب کا کام ہے، ہمارا کام شفاف انتخابات کرانا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ انکی کابینہ غیر سیاسی ہے، شفاف انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیل قائم کردیا گیا ہے، جو صوبے بھر میں الیکشن کے حوالے سے شکایات موصول کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدعنوانی کا کوئی کیس سامنے آیا تو ضرور دیکھیں گے، بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے، نیب اپنا آزادانہ کام کرتی ہے