سوچی سمجھی سازش کے تحت پاک فوج اور دوسرے اداروں کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس ہوا۔اس موقع پرسینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جس کا دل چاہےاداروں اورسیاستدانوں کی عزتیں اچھال رہا ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاک فوج اور دوسرے اداروں کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سوشل میڈیا پر اس طرح کے اکاؤنٹس چلانے والوں کاسراغ لگاکرانہیں کیوں سزا دینے سے گریز کر رہا ہے۔ ایف آئی اے نے اب تک سائبر کرائم بل کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہناتھاکہ سوشل میڈیا پر چلنی والے مہم کے پیچھے اکاؤنٹس زیادہ ترباہرممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔