چیئرمین تحریک انصاف کا بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف کا نگران وزیراعظم کو لکھے خط میں کہنا ہے کہ ملک کو شدید گرمی کی لہر کیساتھ بجلی اورپانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے۔ نگران وزیراعظم سے بجلی کی قلت کی حقیقی صورتحال سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نگران وزیراعظم پانچ سو ارب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام جاننا چاہتے ہیں نون لیگ کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بلندوبانگ دعوؤں میں کتنی صداقت تھی۔ شہبازشریف نے بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈالی۔ قوم کو بتایا جائے اس بیان میں کس حد تک صداقت ہے۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے کی بدحالی کے ذمہ داروں کو سامنے لانا نگران حکومت کا فرض ہے۔