یوم القدس پر وفاقی دارالحکومت میں امریکہ اور اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے

دنیابھر کی طرح پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں جمعتہ الوداع بطور یوم القدس منایا گیا۔ ریلیوں اور مظاہروں میں امریکی و اسرائیلی سربراہان کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔ اسلام آباد میں نادرا چوک سے سیرینا چوک تک مختلف مسالک نے مشترکہ ریلی نکالی۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تاثر ختم ہوچکا ہے ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ شیعہ علماکونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دوست مسلمانوں کا دوست نہیں ہوسکتا