پی ٹی آئی نےعام انتخابات کیلیے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

Jun 08, 2018 | 20:04

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل کرلیا۔ صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے نام بھی جاری کردیے گئے۔ عمران خان اسلام آباد، بنوں، میانوالی، لاہور اور کراچی سے انتخاب لڑیں گے۔ عمران خان این اے، 53، 35، 95 , 131 اور 243 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان،فواد چوہدری این اے 67 جہلم،پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور،غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔ عامر محمود کیانی این 61 راولپنڈی،ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور،عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ،سید صمصام بخاری این اے 141 اوکاڑہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 اور سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا گیا۔پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں