سابق صدرپرویزمشرف 4حلقوں سےالیکشن لڑیںگے، آل پاکستان مسلم لیگ

آل پاکستان مسلم لیگ کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمدامجد نےحلقہ این اے ترپن اورحلقہ این اے باون کیلئےاپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے،ڈاکٹرمحمد امجداسلام آباد کےدوحلقوں سےالیکشن میں حصہ لیں گے،آل پاکستان مسلم لیگ کےسیکرٹری جنرل کا غیررسمی گفتگو میں کہناتھا وہ اسلام آباد کےدوحلقوں سےالیکشن میں حصہ لے رہےہیں،،جبکہ پرویزمشرف چارحلقوں سےالیکشن لڑیں گے،پرویزمشرف چترال،جھنگ،گوادراورکراچی سےانتخابات میں حصہ لیں گے،ڈاکٹرمحمدامجدکاکہناتھا ہم نےہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے،پرویز مشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے، نادرا نےان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہےجس سے ان کے لئے سفر کرنا ناممکن ہو گیاہے،ان کے شناختی کارڈ کی بحالی کےلئےکوشش کریں گے۔اگرشناختی کارڈ بروقت بحال نہ ہواتوسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، جب پرویز مشرف واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا شناختی کارڈ بلاک کردینا سمجھ سے بالاترہے۔