ریحام خان کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی، پرویزمشرف اس جنم میں پاکستان نہیں آئیں گے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پریزمشرف اس جنم میں پاکستان نہیں آئیں گے ۔پرویز مشرف کو پتہ ہے کہ انہوں نے بارہ اکتوبر کو آئین توڑا، پرویزمشرف نے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا۔ ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ دو خاندانوں میں علیحدگی ہوئی اور خاتون نے کتاب لکھی۔ ریحام کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی۔ جس شخص میں جتنی غلطی ہو وہ اتنا ہی چھپتا پھرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی خواتین نے کئی کتابیں لکھیں، پتہ نہیں مرد کب کتاب لکھیں گے۔