آج نواز شریف ملک کے ہر حلقے سے امیدوارہے ، اگر ووٹ کی حرمت بحال نہ ہوئی تو چھین کر لیں گے, مریم نواز

منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ،، 25جولائی کو فیصلے کی گھڑی ہے،جب تک مسلم لیگ ن کی حکومت تھی لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں تھی، پاناما کے ڈرامے کی وجہ سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑا ، کوئی نااہلی نواز شریف کا نام نہیں مٹا سکتی کیونکہ نواز شریف کا نام پاکستان کے ہر شہرمیں ترقیاتی منصوبوں پر آب و تاب سے چمک رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ، آج نواز شریف ملک کے ہر حلقے سے امیدوار ہیں،عوام اس شخص کو ووٹ دیں جومشکل وقت میں نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا،اس کو ووٹ نہ دیں جو لوٹا ہے، اگر ووٹ کی حرمت بحال نہ ہوئی تو چھین کر لیں گے،، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ،، جتنی سازشیں نواز شریف کے خلاف ہوئی ہیں کسی اور کے خلاف ہوتیں تو ملک چھوڑ کر بھاگ جاتا ،ہمیں وہ پاکستان نہیں چاہئے جس میں آئین اور ووٹ کی عزت نہیں ہوتی