علاؤ الدین مری نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں نگران وزیراعلی کی تقریب حلف برداری تقریب منعقد ہوئی، گورنر بلوچستان سمیت اعلی حکام و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے علاؤ الدین مری سے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق حزب اقتدار اور حزب مخالف میں فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تھا۔ الیکشن کمیشن حکام نے مشاورت کے بعد بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے علاؤ الدین مری کے نام کا اعلان کیا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ علاؤالدین مری نے ابتدائی تعلیم تعمیر نو سکول کوئٹہ سے حاصل کی اور یونیورسٹی آف خضدار انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی