خاڑکمر واقعہ پر دل خون کے آنسو رورہا ہے:وفاقی وزرا
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ اس کے افسر، جوان اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے شہداء کی قربانیاں قابل فخر ہیں قوم کو اپنے شہدا پر ناز ہے۔ دہشت گردی کی مذموم کاروائیاں قوم کے عزم و ہمت اور استقلال کو کمزور نہیں کر سکتیں، اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے آئے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ مسلح افواج، ایف سی، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے خون سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا ہے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔