اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید
لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وری قوم پاک فوج کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کے پاس 25 دن کا تیل موجودہے، ریلوےنےاس عیدپرایک ارب روپےکمائے، کوئی نئی ٹرین نہیں خریدی،30پرانی ٹرینوں کو بہتر کیاہے، لاہورکینٹ،کوٹ لکھپت اور رائیونڈاسٹیشن کو اپ گریڈکریں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا ایم ایل ون اور نالہ لئی کی تعمیر کے بعد وہ سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے، ایم ایل ون کا پندرہ فیصد بجٹ مل گیا ہے، 14 جون کو ریلوے کرایے بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتے، شہبازشریف اب بھی وکٹ کےدونوں طرف سیاست کررہے ہیں، شہبازشریف ہمیشہ نوازشریف کے لئے راستہ بناتاہے ، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں اپنی زمینوں پرنظررکھیں۔
شیخ رشید نے کہا لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے، سیاست دان جیلوں سے ڈرتے ہیں، شوگر مافیا پنجاب میں سبسڈی لے گیا ہے، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے
وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان کےمخالف چورہیں،چورلٹیروں کےساتھ کوئی نہیں، شہبازشریف کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بناناغلطی تھی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 9 ماہ میں زیرو رزلٹ ہے۔
انھوں نے مزید کہا عمران خان نےمودی کوخط لکھاہے ، سب لیڈر چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ حالات بہتر ہونے چاہیئیں، اس مرتبہ جنگ کوکسی نےٹالہ ہے تو وہ جنرل باجوہ ہیں، بھارتی میڈیا کے لئے اکیلاشیخ رشید کافی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کاحق ہے، ان کےپاس گندےچہرےہیں، ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہےنوازاورزرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، عمران خان جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئےٹھیک ہے، ، نواز شریف کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، میں نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا عمران خان کی مہربانی ہےوہ کابینہ میں میری بات سنتےہیں، اتنےوزرا بدل گئےہیں کسی کوپتہ نہیں کون بدلہ کون نہیں بدلہ، ایک سو تیس سے زیادہ ترجمان ہیں، اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں۔