ملک بھرمیں کورونا متاثرین کی تعدادایک لاکھ سےتجاوز،2067 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 65 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2067تک جاپہنچی ہے۔ جبکہ 4728نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ3ہزار671 ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 4728کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار398 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2067 جا پہنچی ہے ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں مہلک وبا سے 715افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا کے 38 ہزار 903کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 650مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ سندھ میں 38 ہزار 108کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں خیبر پختون خوا میں کورونا سےاب تک575 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 13 ہزار 487کیسز ہوچکی ہے ۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک6ہزار 516 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں54مریض چل بسے ۔ کورونا سے اسلام آباد میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 932افرادکورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور13مریض جاں بحق ہوئے ۔ آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد396 ہوگئی جبکہ 8افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک 34ہزار 355مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔