جرمنی سے امریکی افواج کے انخلا کا منصوبہ افسوس ناک ہے: جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس
جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے امریکا کی جانب سے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کو ’افسوس ناک‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کو امریکی میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔ ان خبروں پر جرمنی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہوئے ہیں۔ ماس نے کہا کہ جرمنی میں امریکی فوجیوں کا قیام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔