وزیر اور ن لیگ کے کاغذی عہدیدار حادثے پر بھی سیاست چمکاتے ہیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ وزیر اور ن لیگ کےکاغذی عہدیدار اپنی سیاست چمکانےکے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، یہ حادثے پر بھی اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے پر وزیراعظم اور وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔بلاول کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تو کہتے تھےکہ جب ٹرین حادثہ ہو تو وزیر اور وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے، وزیر اطلاعات نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، ہمیں افسوس کا اظہار نہیں ، جواب چاہیےکہ اس حکومت میں ٹرین کے اتنے حادثات کیوں ہو رہے ہیں۔