برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئےمرغی کے گوشت کا284 روپے فی کلو سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 188، پرچون ریٹ196 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 153 روپے فی درجن سرکاری ریٹ جاری کیا گیا۔ برائلر مرغی گوشت میں 22روپے کمی پر صارفین کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ صارفین نےمطالبہ کیا حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اب اضافہ نہ ہونے پائے اور حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا ۔صرف صارفین ہی نہیں بلکہ دکانداروں نے بھی گوشت کی قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔