گھوٹکی ٹرین حادثہ ، وفاقی وزیر اعظم سواتی کا ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان
گھوٹکی: وفاقی وزیرریلوےاعظم سواتی نے ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کااعلان کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے شیخ زید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے، ریلوےحکام کی غفلت سےحادثےپرحادثہ ہوا۔ اعظم سواتی کاکہنا تھا کہ ریلوےکےکرپٹ افسران کےخلاف جہادکااعلان کردیاہے ، کرپشن کے خلاف جاری جہادکو انجام تک پہنچاؤں گا، عملے کی بجائے ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا معصوم بچیوں کی لاشیں دیکھ کراپنےپوتےاورپوتیاں یادآگئیں ، کل تک رپورٹ مرتب اورذمہ داروں کا تعین ہوگا۔