حکومت نے جانب سے نوجوانوں میں 100 ارب روپے کی تقسیم ، بڑی خبر آگئی
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں آئندہ بجٹ میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے100ارب روپےکی رقم مختص کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نوجوانوں کیلئےآئندہ بجٹ میں خطیررقم مختص کیے جانے پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے100ارب روپےکی رقم مختص کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 100ارب روپےکی رقم رواں سال مائیکروبزنس کیلئےتقسیم کی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں میں 2023تک کےاہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پراتفاق کیا گیا اور رقم کی تقسیم کیلئے 4مختلف کیٹیگریز طے کرلی گئیں۔