گھوٹکی ٹرین حادثہ: پٹٹری سے ٹرین کے انجن ، بوگیاں ہٹادی گئی ہیں: آئی ایس پی آر
گھوٹکی میں ٹرین حادثے کی جگہ پر امداد اور بچائو کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اپ ٹریک سے ٹرینوں کی آمدو رفت بحال کر دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پٹڑی سے ٹرین کے انجن اور بوگیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ادھر گزشتہ روز کے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کے مطابق ضلع کے ہسپتالوں میں داخل ایک سو سے زائد افراد کو علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔