قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کیلئے دوہزارایک سوارب روپے کے ترقیاتی تخمینے کی منظوری دے دی
قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کے لئے دوہزارایک سوارب روپے کے کل ترقیاتی تخمینے کی منظوری دی ہے جس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لئے نوسوارب روپے شامل ہیں۔کونسل کااجلاس اسلا م آباد میںوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سالانہ منصوبے دوہزاراکیس۔بائیس کے لئے چھوٹے پیمانے پرمعاشی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مالی سال دوہزاراکیس۔بائیس کیلئے شرح نموکامجوزہ ہدف چارعشاریہ آٹھ فیصد مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے فعال ہونے کے بعد متعدد منصوبوں کی تکمیل کے لئے کام جاری ہے۔ان منصوبوں میں سکھر۔حیدرآبادموٹروے، سیالکوٹ۔کھاریاں موٹروے کے منصوبے شامل ہیں جواگلے مرحلے میں ہیں۔دوسرے بڑے منصوبے جن میں کراچی سرکلرریلوے، کے پی ٹی پیپری،فریٹ کوریڈور، کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے،بلکسرمیانوالی روڈ،کوئٹہ۔کراچی چمن ہائی وے شامل ہیں، کااجراء اسی سال کیاجائے گا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمدکی رفتار بڑھانے پر زوردیاتاکہ معیشت کے استحکام کے ذریعے حاصل کئے گئے فوائدکوعوام کی فلاح وبہبود کے لئے منتقل کیاجاسکے۔