پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئیں:پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مصر کے قریب اے اے ای-1 اور ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای-5 میں رپورٹ ہونے والے متاثرہ دو حصوں کی مرمت کر دی گئی ہے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق اٹلی کے قریب آئی ایم ای ڈبلیوای میں ایک اور متاثرہ حصےکی مرمت جاری ہے، تاہم پاکستان میں تمام ٹیلی کام ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔