پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب کا معاملہ

( عرفان جمیل ڈوگر )پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف جمال انصاری کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کا اہم ترین اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا ملک بھر سے تحریک انصاف کے مرکزی، صوبائی ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین سینٹ شرکت کریں گے مرکزی و صوبائی گورننگ باڈیز کے اراکین بھی قومی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف جمال انصاری کی جانب سے تمام اراکین کو دعوت نامے اور ایجنڈے کی تفصیلات بھجوا دی گئیں نیشنل کونسل کا اجلاس آج سہ پہر منعقد کیا جائے گا تحریک انصاف کی قومی کونسل اپنے اہم ترین اجلاس میں مرکزی و صوبائی گورننگ باڈیز بھی منتخب کرے گی