بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ سے زیادہ، کراچی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو گیا۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں 4سے 6 گھنٹے تک بجلی بند رہی، جبکہ لاہور میں سات سے آٹھ گھنٹے، پشاور اور کوئٹہ میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی، لیاری، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، بلدیہ اور لانڈھی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ بتایا ہے۔ لیسکو کی طلب 5700 میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، جبکہ شارٹ فال 800 میگاواٹ ہے، نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو4ہزار 900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو نے ساڑھے 3گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔