پنجاب کے سرکاری سکولوں کونئے مالی سال میں کتنا بجٹ ملےگا؟
تفصیلات کے مطابق نئے سکولوں کی تعمیر کے لیے آئندہ مالی سال میں صرف پانچ کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی۔نئے مالی سال میں سرکاری سکولوں میں ڈویلپمنٹ کی مد میں 50 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے ۔سیلری سمیت دیگر امور کے لیے جاری اخراجات کی مد میں 376 ،ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔