کالا شاہ کاکو:موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ ، 4افراد جاں بحق
شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔مقتولین گوجرانوالہ کی جانب جا رہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔