آئی ایس پی آر کی سوشل میڈیا پر شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید کر دی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین صہبائی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات محض پراپیگنڈا ہیں۔ شوکت ترین اپنے بیان کے حوالے سے خود بھی تردید کرچکے ہیں۔ ادارے اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف سفید جھوٹ قابل مذمت ہے۔