تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے میں خوشحالی اور تعاون کانیاباب کھولے گا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطہ میں خوشحالی اور تعاون کانیاباب کھولے گا۔ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی)گیس پائپ لائن مشترکہ منصوبے پر عملدرآمد کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوئی۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک اور ترکمانستان کے وزیرمملکت نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اوردیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیرملک کو توانائی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اور فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ تمام فریقین کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے طے پایا۔یہ منصوبہ خطے میں تعاون اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔تمام متعلقہ حکام منصوبے سے متعلق منصوبہ بندی اور عملدرآمد کو تیز کریں۔وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ آج ایک بہت بڑادن ہے، آج ہم نے تاپی گیس منصوبہ پر عملدرآمد کے منصوبہ پر دستخط کئے ہیں،یہ تاپی عملدرآمد پلان کہلاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاپی منصوبہ پورے خطہ کی خوشحالی کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ اشک آباد سے شروع ہوکر کابل سے ہوتا ہوا اسلام آباد اور پھر بھارت جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی حالات کی وجہ سے توانائی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاپی خطہ میں خوشحالی اور تعاون کانیاباب کھولے گا۔ میں اپنی ٹیم سے درخواست کروں گاکہ منصوبہ کی منصوبہ بندی اوراس پر عملدآمد کے لئے تیزی سے کام کو آگے بڑھائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کے دورہ پاکستان پر ان کا شکرگزار ہوںاورا نہوں نے اپنے دوراہ پاکستان سے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم دنیا کو دکھا سکیںپاکستان اورترکمانستان بطور برادر ممالک اپنے تعلقات کو مزید پروان چڑھانے اورمعاشی تعاون کو توسیع دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے پاکستان ترکمانستان دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔