جلاؤگھیراؤ کیس،محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ یاسمین راشد کی جناح ہاؤس جلا ؤگھیرا ؤکے مقدمے میں بریت کیخلاف اپیل کی سماعت نہ ہوسکی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور جلا ؤگھیرا ؤکیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور محمود الرشید کی حاضری مکمل کی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہائوس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بریت کیخلاف اپیل کی سماعت مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو عدالت پہنچایا تھا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔