چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا حکم چیلنج کیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے تحقیقات کیلئے چودھری پرویز الہٰی کا اینٹی کرپشن نے جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔