آج پی ٹی آئی سے روح نکل گئی: مریم اورنگزیب
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ "دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے،،،،،،،، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے"۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہو گیا ہے، پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے، مغرور نے کہا تھا کہ کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی باقر سجاد کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے، فیملی کو ہراساں کرنے اور قیمتی اشیاء لوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کے بارے میں بات ہوئی ہے، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کرائیں گے۔