بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے ، محمدعلی درانی

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیراطلاعات محمدعلی درانی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، حکومت پی ٹی آئی قیادت کے مقدمات ختم کرکے مفاہمت کا ماحول پیدا کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بانی تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے لیکن ڈائیلاگ سےکبھی انکارنہیں کیا، ان کی باتیں کئی ذرائع سے پہنچتی ہیں،عمرایوب نے مذاکرات کی بات کی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی قیادت کے مقدمات ختم کرکے مفاہمت کا ماحول پیدا کرے کیونکہ حکومت کو عدالتوں میں جوسبکی ہورہی ہےوہ خود ان کے لیےاچھی نہیں۔