امریکا اور شمالی کوریا میں تعلقات میں بہتری کے امکانات پیدا ہونے لگے
دو بڑے دشمن ممالک جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات میں برف پگھلنے لگی ہے, اسکے بعد جنوبی کوریا شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات کیلئے بھی سرگرم ہوگیاہے۔۔ جنوبی کورین سفیر شمالی کوریا کے صدر کم جون ان کا خفیہ پیغام امریکا کو پہنچائیں گے۔۔ ذرائع کے مطابق کم جون ان نے جنوبی کورین سفیرسے ملاقات میں ایک خفیہ پیغام دیا ہے، جنوبی کورین سفیر کم جون کا یہ پیغام اگلے ہفتے امریکی حکام سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں دیں گے۔۔ اس سے قبل امریکا اور شمالی کوریا میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے تھے