شام کے علاقے غوطہ میں شامی فوج کی بمباری سے مزید چار بچوں سمیت انیس افراد لقمہ اجل بن گئے
شامی علاقے غوطہ میں بشارالاسد اور اتحادی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں, تازہ حملے میں چار بچوں سمیت انیس شہری جاں بحق ہوچکے ہیں,رواں سال سے اب تک آٹھ سو سے زائد افراد کو زندگی سے محروم کیا جاچکا ہے,اٹھارہ فروری سے جاری مسلسل بمباری اور محاصرے کے باعث شہر میں چار لاکھ شہری پھنسے ہوئے ہیں۔۔ شہر میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت ہے,دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں زندگی سسکنے لگی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق حکومتی فورسز نے بھوکے پیاسے شہریوں پر پھر آگ برسا دی۔ زخمی طبی امداد کے منتظر نظر آتے ہیں۔ دواؤں کی رسائی تک نہیں ہے۔ شامی فوج نے غوطہ کا ایک تہائی حصہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے,شام کی صورتحال پر سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد نے محاصرہ یا جنگ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اپنا ہدف حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے