دبئی: پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹ سے شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احمد شہزاد اور کماراسنگاکارا نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد نواز نے پہلی ہی گیند پر سنگاکارا کو پویلین واپس بھیج دیا,,دوسرے ہی اوور میں انور علی نے احمد شہزاد کو پانچویں گیند پر ایک رنز پر آؤٹ کرکے مخالف ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن اس کے بعد پچھلے میچ میں دھواں دار اننگز کھیلنے والے صہیب مقصود اور سہیل تنویر نے 38 رنز کی شراکت قائم کی۔
سہیل تنویر 19 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شین واٹسن کا شکار بنے لیکن صہیب مقصود نے اپنی اننگز کو جاری رکھا اور کپتان شعیب ملک کے ساتھ ملکر 40 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران صہیب بین لافلین کی گیند پر آؤٹ ہوئے، وہ 27 رنز بناکر پویلین لوٹے,,شعیب ملک اور روس وائیٹلی نے اننگز کو مزید آگے بڑھایا لیکن 119 رنز کے مجموعی اسکور پر وائیٹلی 16 رنز بناکر راحت علی کا شکار بنے لیکن ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہے اور ٹیم کو بڑا اسکور دینے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بیس اوورز میں 152 رنز بنائے،،
کوئٹہ کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 48 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 20 اور 26 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عمر گل کا شکار بنے۔کیون پیٹرسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ جب کہ ریلی روسوو اور رمیز راجہ جونیئر نے چوتھی وکٹ کے لیے 28 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں بالترتیب 27 اور 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،،
NAT
آخری لمحات میں انور علی اور محمد نواز نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن وہ دونوں ہی 19ویں اوور میں عمر گل کا شکار بن گئے۔ آخری اوور میں کوئٹہ کو جیت کے لیے 9 رنز درکار تھے جب کہ ملتان کی جانب سے پولارڈ بولنگ کے لیے آئے اور انہوں نے 4 گیندوں تک بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا البتہ پانچویں گیند پر حسن خان نے شاندار چھکا لگاکر ٹیم کو فتح دلوائی.