خواتین کے خلاف عدم مساوات اور امتیازی سلوک معاشروں کے لئے نقصان دہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے خلاف عدم مساوات اور امتیازی سلوک معاشروں کے لیے نقصان دہ ہے۔عالیم ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2030ءکے پائیدار ترقیاتی اہداف میں خواتین کو با اختیار بنانے کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے صنفی مساوات کو انسانی حقوق سے جوڑتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے اہداف کی تکمیل دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے بڑے چیلنجز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پارلیمانوں میں خواتین کی نمائندگی کی شرح اوسطاً ایک تہائی سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ کھڑی ہے اور عالمی ادارے میں خواتین کی موثر نمائندگی سے دنیا میں ایک مثال قائم کی گئی ہے تاکہ خواتین کے خلاف انصافی کا خاتمہ ہو سکے ۔