ترک صدر اور روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں مشرقی الغوطہ میں درپیش انسانی المیے سمیت شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ترک صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی بات چیت میں مشرقی الغوطہ میں درپیش انسانی المیے سمیت شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کی رو سے مشرقی الغوطہ میں فائر بندی کے مکمل اطلاق کے لئے خاص طور پر ترکی، روس اور ایران کے مشترکہ کوششوں کے نہایت اہمیت کا حامل ہونے پر زور دیا۔بات چیت میں کہا گیا کہ مشرقی الغوطہ میں انسانی امداد پہنچا کر در پیش المیے کا فوری طور پر خاتمہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔صدر اردوان نے عفرین میں دہشت گرد عناصر کے خلاف ترکی کی طرف سے جاری آپریشن کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماوں نے آئندہ مہینے استنبول میں ترکی، روس اور ایران کی شرکت سے متوقع سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا۔