عدالت نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے حکم نامہ تحریر کیا،،،عدالت نے چھبیس فروری کو نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان آئندہ سماعت سے پہلے جواب آفس میں جمع کرائیں،عدالت نے سیکرٹری انفارمیشن، چیئرمین پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انیس اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئروکیل مخدوم نیاز انقلابی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا