وفاقی وزرا گالم گلوچ اور کردار کشی میں وزیر اعظم کی نقل کرتے ہیں، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تنقید کا جواب،کہتے ہیں میں نے قومی اسمبلی میں اعداد و شمار کی بنیاد پر باتیں کی جس پر وزیر اعظم نے میری ذاتیات پر حملہ کیا۔کوئی شق نہیں کہ وفاقی وزرا گالم گلوچ اور کردار کشی میں وزیر اعظم کی نقل کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تنقید کا جواب،کہتے ہیں میں نے قومی اسمبلی میں اعداد و شمار کی بنیاد پر باتیں کی جس پر وزیر اعظم نے میری ذاتیات پر حملہ کیا۔کوئی شق نہیں کہ وفاقی وزرا گالم گلوچ اور کردار کشی میں وزیر اعظم کی نقل کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب اگر آپ اس سے انکار کر سکتے ہیں تو کریں کہ جون دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان کا کل قرضہ چوبیس ہزار نو سو بلین تھا جو کہ جنوری دو ہزار انیس میں پاکستان کا کل قرضہ ستائیس ہزار نو سو تیس بلین ہوگیا۔ سابق وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سات ماہ میں تین ہزار بلین کا قرضہ لیا جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے،اگلے تین سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ کے 5 سالہ دور میں لئے گئے مجموعی قرضے سے زیادہ قرضہ لے گی