مقبوضہ کشمیرکی ہرعورت انصاف چاہتی ہے‘ مشعال ملک
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شریک خواتین کومظالم کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خواتین کےعالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی ہرعورت انصاف چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج عصمت دری کوبطور ہتھیاراستعمال کرتی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں سب سے بڑی تعداد میں آدھی بیوہ خواتین ہیں۔ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شریک خواتین کومظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کوحقوق کب ملیں گے۔