خواتین کا عالمی دن، پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ
پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔گذشتہ پانچ سالوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں سینکڑوں خواتین غیرت کے نام پر قتل جبکہ درجنوں کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہر سال آٹھ مارچ کو خواتین کا عالمی دن کو تو منایا جاتا ہے مگر آج بھی معاشرے میں خواتین کا مقام مردوں سے پیچھے ہی سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات روز بروز بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ پنجاب کمیشن آف حقوق خواتین کے اعدا و شمار کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پینیس ہزار سے زائد خواتین کو مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سال دو ہزار اٹھارہ کی بات کی جائے تو آٹھ ہزار سے زائد خواتین پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب بھر میں غیرت کے نام پر تیرہ سو اٹھائیس خواتین کو قتل کردیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ میں ایک سو اکسٹھ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ پانچ سال کے دوران خواتین پر تیزاب پھینکنے کے پانچ سو چھیاسٹھ واقعات رپورٹ کیے گئے