دھوکہ دہی کا الزام: ٹرمپ کی صدارتی مہم کے سابق سربراہ پال مینافورٹ کو جیل بھیج دیا گیا
امریکی ریاست ورجینیا کی ایک عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے سابق مینیجر پال مینافورٹ کو ٹیکس اور بینک سے دھوکہ دہی کے الزام میں 47 ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق انھیں گذشتہ موسمِ گرما میں یوکرائین میں سیاسی مشاورت سے حاصل ہونے والے لاکھوں ڈالر کی آمدن چھپانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔یہ الزامات امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آیا ٹرمپ کی صدارتی مہم نے روس کی ملی بھگت سے سنہ 2016 کے صدارتی انتخاب جیتے تھے۔ پال مینافورٹ کو آئندہ ہفتے ایک اور مقدمے میں بھی سزا دی جائے گی۔