شہید بابری مسجد کیس:بھارتی سپریم کورٹ کا ثالثی کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں مصالحت کاری کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور تین رکنی ثالثی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے شہید با بری مسجد کیس کی سماعت کے دوران حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کی زیر نگرانی مصالحت کاری کی جائے اور اسی کے ذریعے تنازع کا مستقل حل نکالا جائے۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اپنے حکم میں کہاکہ مصالحت کاری سے متعلق سماعت ان کیمرہ کی جائے گی اور اس کا عمل بھی فیض آباد میں کیا جائے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مصالحت کاری کا عمل کمیٹی آئندہ ہفتے شروع کرے گی اور یہ عمل آٹھ ہفتے میں مکمل کیا جائے گا ۔