روس میں انٹرینٹ پر ریاست مخالف مواد شائع کرنیوالوں کیلئے سزا کا قانون منظور
روس میں قانون سازوں نے ایک ایسے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آن لائن میڈیا پر متنازعہ سرگرمیوں اور ریاست مخالف بیانات اور سرگرمیوں پر متعلقہ افراد کو سزا دی جا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قانونی بل کی شقوں کے مطابق ریاست اور اس سے منسلک اداروں کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کرنے والوں کو پندرہ دن تک قید کی سزا دی سکے گی۔ ابھی اس بل کی منظوری ایوان زیریں سے ہی ہوئی ہے۔ ناقدین اسے کریملن کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر کنٹرول بڑھانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔