بھارت اور روس کے مابين جوہری صلاحيت کی حامل آبدوز کی ڈيل پر دستخط
بھارت نے جوہری ہتھياروں سے ليس ہونے کی صلاحيت رکھنے والی ايک آبدوز کے حصول کے ليے روس کے ساتھ تين بلين ڈالر ماليت کی ايک ڈيل پر دستخط کر ديے ہيں۔ نئی دہلی ميں وزارت دفاع کے ترجمان نے گو کہ اس پيش رفت کی تصديق نہيں کی تاہم خبر رساں ادارے اے ايف پی کے مطابق يہ آبدوز روس سے لی جانے والی ايسی تيسری آبدوز ہو گی اور اسے سن 2025 تک بھارتی بحريہ کو فراہم کيا جائے گا۔ آبدوز کی يہ ڈيل دس سال کے ليے ہے يعنی يہ بھارت کو صرف دس سال کے ليے کرایے پر دی جائے گی۔