عالمی دباو کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کےپائیدار حل کا امکان نہیں اور ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا: نیویارک ٹائمز
امریکہ میں شائع ہونے والے روزنامے دی نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم جب تک دونوں ملک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرتے انہیں غیرمتوقع نتائج کا سامنا رہے گا۔
اخبار کے ادارتی بورڈ نے اپنے تجزیاتی مضمون میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشیدگی کی شدت میں اضافہ کیا کیونکہ وہ دوبارہ منتخب ہونے کےلئے ایک مشکل مہم چلا رہےہیں اور اسی میں وہ ہندو قوم پرستی کو ہوا دینے کےلئےپاکستان مخالف بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ عالمی دباو کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کےپائیدار حل کا امکان نہیں اور ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا۔